11 جنوری 2013 - 20:30

ایک فرانسیسی جاسوس کو بازیاب کرانے کے لئے فرانسیسی فوجیوں کی کاروائی میں 17 بےگناہ شہری جاں بحق اور یرغمال جاسوسی بھی مارا گیا جو کہ فرانسیسی خفیہ ایجنسی کا جاسوسی تھا جبکہ دو فرانسیسی فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی فوجیوں نے صومالیہ میں یرغمال ایک فرانسیسی شہری کو بازیاب کرانے کے لئے فوجی کاروائی جس کے نتیجے میں مذکورہ یرغمال اور دو فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔  اس حملے میں 17 بےگناہ صومولیائی شہری جان بحق ہوگئے ہیں لیکن یرغمال فرانسیسی کی بازیابی کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہيں ہوئی ہے۔ اس کاروائی میں 2009 سے صومالیہ میں یرغمال فرانسیسی جاسوس ڈینس آلکس بھی اس کاروائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110